Govt Subsidy on Cotton seed || cotton approved varieties


 حکومت پاکستان پنجاب کاشتکاروں کو کپاس کی بہتر قیمت یقینی بنانے کے لیے پر عزم۔ صوبہ پنجاب میں 2022 کپاس کی کاشت کا آغاز۔

منظور شدہ بی ٹی اقسام اور وقت کاشت۔ کاشتکار زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے درج ذیل منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج کاشت کریں۔

  • بی ایس 15
  • سی کے سی 1
  • سی کے سی 3
  • سی آئی ایم 663
  • آئی یو بی 2013
  • نیاب 878
  • نیاب 545
  • ایم این ایچ 1020

ان کے علاوہ دیگر منظور شدہ اقسام کا انتخاب محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے کریں۔

یادرکھیں

پودوں کی فی ایکڑ تعداد وقت کاشت اور قسم پر منحصر ہے۔

یکم تا 30 اپریل کے دوران کاشت کے لیے پودوں کی تعداد 17500 فی ایکڑ اور پودوں کا درمیانی فاصلہ 12 انچ رکھیں۔

یکم تا 31 مئی کے دوران کاشت کے لیے پودوں کی تعداد 23000 فی ایکڑ اور پودوں کا درمیانی فاصلہ 9 1نچ رکھیں۔

کپاس کے تصدیق شدہ بیج کی ترویج اور پیداوار میں اضافہ کے لیے حکومت پیجاب کی طرف سے اربوں روپے کی سبسڈی کی فراہمی بذریعہ کسان کارڈ پنجاب کے کاشتکار کپاس کی درج ذیل منظور شدہ اقسام کے تصدیق۔

کاشتکار سبسڈی حاصل کرنے کے لیے واؤچر والا تھیلا اپنے قریبی مرچنٹ سے طلب کریں۔

تھیلوں میں موجود واؤچر کے ذریعے رجسٹرڈ کاشتکار روں کو سبسڈی فراہم کی جائے گی 

رجسٹرڈ کاشتکار سیڈ ڈیلر سے کسان کارڈ ذریعے بھی سبسڈی حاصل کرسکیں گے۔

واؤچر سکریچ کرنے والے کپاس کے ہر کاشتکار کو سبسڈی دی جائے گی۔

کاشتکار رجسٹریشن کے لیے محکمہ زراعت کے مقامی دفتر سے رابطہ کریں۔

بر اترا ہوا اور بر دار کے تھیلے پر 1000 روپے سبسڈی کی فراہمی جاری۔

سبسڈی حاصل کرنے کے لیے اسکریچ کارڈ نمبر (Space) شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8070 پر میسج کریں۔ شکریہ