ڈے اے پی سبسڈی کے ووچرز ایکسپائر ہوئے ہیں کونسے ماہ کے اکسپائر ہوئے ہیں؟

ویری فکیشن چل رہی ہے یا نہیں؟

اگر نہیں چل رہی تو کب سٹارٹ ہوگی؟

سیریل والی سبسڈی کی پیمنٹ  یعنی کسان کارڈ والی سبسڈی آرہی ہے یا نہیں؟
ان تمام سوالوں کے جواب آپ کو اس پوسٹ میں تفصیلی بتائے جائیں گے۔
ڈے اے پی سبسڈی کے ووچرز ایکسپائر ہوئے ہیں کونسے ماہ کے اکسپائر ہوئے ہیں؟
سب سے پہلے بات کرتے ہیں جو ٹوکن ایکسپائر ہوئے ہیں ڈی اے پی سبسڈی کے وہ مئی 2021 تک کے کوپن ایکسپائر ہو 
چکے ہیں۔
دو ماہ پہلے مارچ 2021 تک تک کے ایکسپائر ہوئے تھے اور مارچ 2021 والے بھی ایکسپائر ہوئے تھے۔
آج کی ڈیٹ میں مئی 2021 تک کے کوپن ایکسپائر ہوئے ہوچکے ہیں ڈی اے پی کے۔
ویری فکیشن چل رہی ہے یا نہیں؟
اس کے علاوہ بات کرتے ہیں ویریفیکیشن کی ویری فیکیشن ابھی تک سٹارٹ نہیں ہوئی۔
کافی کسان جو ہیں اس بات سے پریشان ہیں ویری فیکیشن سٹارٹ نہ ہونے کی وجہ فنڈ کی کمی ہے کیونکہ ابھی تک فنڈ جمع نہیں ہو ا جیسے ہی فنڈ جمع ہوگا اسی وقت ویری فیکیشن سٹارٹ ہو جائے گی۔
کیا آٹو سبسڈی آرہی ہے؟
آٹو سبسڈی ابھی سٹارٹ نہیں ہوئی اس کی وجہ بھی فنڈ کی کمی ہے جیسے ہی فنڈ جمع ہوگا آٹو پیمنٹ اور ویریفیکیشن سٹارٹ ہو جائے گی۔
اس کے بعد بات کرتے ہیں جو سیریل والے کوپن ہیں ان کی پیمنٹ آرہی ہے یا نہیں؟
 جی بلکل ہر سوموار اور منگل کو سیریل والے ٹوکن کی پیمنٹ آجاتی ہے۔
نوٹ: 
جن کسانوں نے ٹوکن رکھے ہوئے ہیں وہ کسان ٹوکن استعمال کر لیں کیونکہ وہ ٹوکن بہت جلد ایکسپائر ہو جائیں گے۔
پھر وہ ٹوکن کسی کام کے نہیں رہیں گے۔
جس سے سارا نقصان کسان کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ اس سے بہتر ہے آپ اپنے ٹوکن استعمال کر لیں جتنا جلدی ہوسکے۔