How to upgrade your Konnect by HBL | dapsubsidy.com.pk


حکومت پاکستان نے کھادوں پر ملنے والی سبسڈی حاصل کرنے کے لیے رجسٹرڈ کسانوں کا انگوٹھا منظور ہونا لازمی قرار دیا ہے اب کھادوں پر سبسڈی حاصل کرنے کے لیے کسانوں کا انگوٹھا منظور ہونا ضروری ہے انگوٹھا منظور ہونے کے بغیر رجسٹرڈ کسان بھی سبسڈی حاصل نہیں کرسکتے۔

اس سسٹم سے پہلے جب کسان ٹوکن سینڈ کرتے تھے تو انہیں یہ میسج موصول ہوتا تھا کہ آپ کا درج کردہ ٹوکن نمبر درست ہے مزید کاروائی کے لیے آپ سے جلد رابطہ کیا جائے گا۔

لیکن اب اس سسٹم کے بعد یہ میسج موصول ہوتا ہے کہ آپ کا درج کردہ ٹوکن نمبر درست ہے انگوٹھا منظور ہونے کے بعد آپ کو سبسڈی کی رقم مل جائے گی۔

تو سبسڈی کی رقم حاصل کرنے کے لیے انگوٹھا منظور کروانا لازمی کرار دے دیا گیا ہے۔

سبسڈی کے لیے انگوٹھا کس طرح منظور کروائیں؟

بہت سے کسان اس بات سے پریشان ہیں کہ سبسڈی حاصل کرنے کے لیے انگوٹھا کس طرح منظور کروائیں

تو اب پریشان ہونے کی ہوئی ضرورت نہیں ہے  کیونکہ انگوٹھا منظور کروانا کوئی مشکل کام نہیں ہے بس آپ اپنے قریبی ایچ بی ایل ایجنٹ کے پاس چلے جائیں اور اس کو بتائیں کہ میں سبسڈی حاصل کرنے کے لیے اپنی بائیو میٹرک ویریفیکیشن کروانی ہے تو وہ ایچ بی ایل ڈیوائس میں آپ کا شناختی کارڈ نمبر درج کرے گا اور اس کےبعد اس کے پاس موجود ڈیوائس میں آپ نے اپنا انگوٹھا لگانا ہے۔

جیسے ہی آپ انگوٹھا لگائیں گے تو وہ ویریفیکیشن کر دے گا اس کے بعد آپ آسانی سے سبسڈی کی پیمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

اگر میرا ایچ بی ایل اکائونٹ بنا ہوا ہے تو میں سبسڈی حاصل کر سکتا ہوں؟؟

جی بلکل آپ اپنی سبسڈی کی رقم اپنے ایچ بی ایل اکائونٹ میں حاصل کرسکتے ہیں۔

لیکن اس کے لیے کچھ شرائط ہیں پہلے تو یہ ہوتا تھا کہ اگر آپ کا اکائونٹ بنا ہوا ہوتا تھا تو سبسڈی کی پیمنٹ آپ کے   کائونٹ

آٹو میٹک آجاتی تھی اور آپ کو یہ میسج موصول ہوتا تھا معزز اکائونٹ ہولڈر گورمنٹ آف پاکسان کی سبسڈی کی رقم***** آپ کے اکائونٹ میں ٹرانسفر کر دی گئی ہے۔

یا یہ میسج آتا تھا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے آپ کو سبسڈی کی رقم بھیج دی گئی ہے جس کو کسی بھی ایچ بی ایل ایجنٹ سے جا کر موصول کرسکتے ہیں۔

لیکن جب سے بائیوں میٹرک سسٹم آیا ہے اس وقت سے یہ میسج موصول ہوتا ہے کہ سبسڈی کی رقم حاصل کرنے کے لیے اپنا اکائونٹ اپگریٹ کریں۔

اکائونٹ اپگریٹ کیسے کیا جاتا ہے؟

اکائونٹ اپگریٹ کروانے بہت ہی آسان کام ہے آپ نے اپنے قریبی ایجنٹ کے پاس چلے جانا ہے اور اس کو کہنا ہے کہ میں نے اپنا اکائونٹ اپگریٹ کروانا ہے وہ آپ فون نمبر اور شناختی کارڈ نمبر مانگے گا تو آپ نے وہ نمبر جس پر آپ کا اکائونٹ بنا ہوا ہے دے دینا ہے۔

وہ نمبر اپنی ڈیوائس میں درج کرے گا اور آ پ کا انگوٹھا لگوائے گا جیسے ہی آپ کا انگوٹھا نادرا سے منظور ہوگا آپ کا اکائونٹ اپگریڈ ہوجائے گا۔

اکائونٹ اپگریڈ ہوجانے کے بعد آپ اپنی سبسڈی کی رقم اپنے اکائونٹ میں آسانی سے حاصل کرسکتے ہیں۔