السلام علیکم تمام کسان بھائیوں کو ڈی اے پی سبسڈی نیوز چینل پر خوش آمدید آج اس آرٹیکل میں آپ کو کونیکٹ بائے ایچ بی ایل اکاؤنٹ کے تمام ایرر کا حل بتا یا جائے گا جیسا کہ ایرر 504 ایرر خاص طور پر اس پوسٹ میں ایرر 504 کا سلوشن بتایا جائے گا۔
اس ویب سائٹ پر کھادوں پر ملنے والی سبسڈی کی نیوز کھادوں کے ریٹس مکئی کے ریٹس آلو کے ریٹس سبزیات کے ریٹس کسان کارڈ کی انفارمیشن اور کنکٹ بائے ایچ بی ایل اکاؤنٹ کی معلومات دی جاتی ہے اگر ْآپ ایک کسان ہیں تو یہ ویب سائٹ آپ کے لیے خاص اہمیت کی حامل ہے۔
روزانہ کی بنیاد پر معلومات حاصل کرنے کے لیے یہ ویب سائٹ وزٹ کرتے رہیے۔
ایرر 504 کیا ہے؟
ایرر 504 ان کسانو کو آتا ہے جن کا انگوٹھا میچ نہیں کرتا یا جن کے نادرا معلومات میں کوئی غلطی ہوتی ہے۔
ایرر 504 کا حل کیا ہے؟
ایرر 504 کا آسان حل یہ ہے کہ آپ اپنا خود کا ایچ بی ایل اکاؤنٹ بنا لیں اگر آپ کا خود کا اکاؤنٹ ہوگا تو آپ اپنی سبسڈی کی پیمنٹ آسانی سے اپنے اکاؤنٹ میں حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو اس نمبر پر اکاؤنٹ بنانا ہوگا جس پر آپ رجسٹرڈ ہیں مطلب کہ جو نمبر اور شناختی کاڑد آپ نے کسان دفتر میں رجسٹرڈ کروایا ہوا ہے اسی نمبر پر آپ اکاؤنٹ بنا ئیں گے تو آپ اپنی سبسڈی کی رقم آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کا اکاؤنٹ بنا ہوا ہوگا تو ٹرانسیکشن آئی ڈی اور پاس کوڈ انٹر کر کے اپنی سبسڈی کی رقم اپنے کنکٹ بائے ایچ بی ایل اکاؤنٹ میں حاصل کرسکتے ہیں۔ اور کنکٹ بائے ایچ بی ایل سے اپنے ایزی پیسہ یا جاز کیش میں ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔
ایرر 504 یہ واحد سلوشن ہے۔
سسٹم اپڈیٹس کی وجہ سے اب کنکٹ بائے ایچ بی ایل میں سبسڈی کی رقم حاصل کرنے کے لیے اکاؤنٹ کا بائیو میٹرک کروانا
لازمی قرار ديا ہے ۔
کنکٹ بائے ایچ بی ایل اکاؤنٹ اپگریڈ کروانے کا طریقہ کار!
کنکٹ بائے ایچ بی ایل اکاؤنٹ اپگریڈ کروانے کے لیے آپ اپنے قریبی ایچ بی ایل ایجنٹ کے پاس چلے جائیں وہا جاکر اسے کہیں کہ میں نے سبسڈی حاصل کرنے کے لیے اپنا اکاؤنٹ اپگریڈ کرونا ہے وہ آپ سے آپ کا آئی ڈی کارڈ مانگےگا آپ نے ْآئی ڈی کارڈ دے دینا ہے وہ آپ کی ساری ڈیٹیلس ڈیوائس میں حاصل کر لے گا اس کے بعد آپ نے وہ نمبر دینا ہے جس پر آپ کا اکاؤنٹ رجسٹرڈ ہے اس کے بعد ایجنٹ آپ کو انگوٹھا لگانے کو بولے گا آپ نے انگوٹھا لگا دینا ہے اس کے اگر آپ کا انگوٹھا کامیابی سے لگ گیا تو آپ کا اکاؤنٹ آسانی سے اپگریڈ ہوجائے گا اب آپ اپنی سبسڈی کی رقم اپنے اکاؤنٹ میں آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں صرف ٹرانسیکشن آئی ڈی اور پاس ورڈ ڈال کر۔
ایرر 453 کیا ہے؟
اگر آپ کو ایرر 453 کا ایرر آرہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کنکٹ بائے ایچ بی ایل اس وقت نہیں کھول سکتے کچھ دیربعد کوشش کریں۔ اس ایرر پر آپ کو یہ میسج آتا ہے کہ آپ اس وقت اکاؤنٹ اوپن نہیں کرسکتے کچھ دیربعد کوشش کریں۔
اس ایرر کا آسان ترین حل اگر آپ کو بھی ایرر 453 آرہا ہے تو اپنے کنکٹ بائے ایچ بی ایل کی ہیلپ لائن پر بات کرنی ہے اور ان کو اس مسئلہ کے بارے میں مکمل تفصیل بتانی ہے تو وہ آپ سے آپ کی ڈیٹیلس مینگیں گے یعنی کہ آی ڈی کارڈ نمبر فون نمبر ڈیٹ آف برتھ اور شناختی کارڈز تاریخ اجرا وغیرہ تو آپ نے یہ ساری ڈیٹیلس دے دینی ہیں اس کے بعد وہ آپ کا اکاؤنٹ اوپن کر دیں گے۔۔
ایرر 455 یہ کیا ہے؟
یہ ایرر بھی 453 ایرر کی طرح کا ایرر ہے اگرآپ کو یہ ایرر آرہا ہے تو آپ آسانی سے اسے بھی فکس کر سکتے ہیں اسے فکس کرنے کے لیے بھی آپ وہی طریقہ کار پنائیں جوکہ ایرر 453 کے لیے اپنایا تھا مطلب کہ ہیلپ لائن پر بات کریں اور انہیں ساری ڈیٹیلس بتائیں وہ آپ کا ایرر فکس کر دیں گے۔
امید ہے یہ آرٹیکل آپ کے لیے فائیدہ مند ثابت ہوا ہوگا۔

0 Comments